ایپل نے حال ہی میں اپنی جدید ترین آئی فون 17 سیریز کے چار ماڈلز آئی فون 17، آئی فون 17 ائیر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس بڑے جوش و خروش کے ساتھ لانچ کیے، لیکن صارفین کی خوشی اس وقت ماند پڑ گئی جب نئے فونز میں شامل ایپل انٹیلیجنس (AI) فیچر میں بگ سامنے آ گیا۔
متعدد صارفین نے شکایت کی ہے کہ نہ صرف AI فیچرز کو ڈاؤن لوڈ کرنے میں مشکلات آ رہی ہیں بلکہ انسٹال ہونے کے باوجود بھی یہ فیچرز کام نہیں کر رہے۔ یہ وہی AI فیچرز ہیں جنہیں ایپل نے اس سیریز کا سب سے جدید اور انقلابی فیچر قرار دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق، ایپل انتظامیہ اس تکنیکی خرابی سے آگاہ ہے اور سافٹ ویئر اپڈیٹ کے ذریعے مسئلہ حل کرنے پر کام جاری ہے۔ یاد رہے کہ اس سیریز میں پہلی بار "آئی فون پلس” ماڈل کو ختم کر کے "آئی فون 17 ائیر” کو متعارف کروایا گیا ہے، جسے زیادہ ہلکا اور اسٹائلش قرار دیا جا رہا ہے۔ تمام ماڈلز میں وائرلیس میگ سیف چارجنگ شامل کی گئی ہے جبکہ بیٹری لائف کو بھی پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے۔
تاہم، ایپل کے لیے یہ تکنیکی خامی ایک بڑا چیلنج ہے، کیونکہ AI ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک معمولی غلطی بھی کمپنی کی ساکھ کو متاثر کر سکتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ایپل اپنے وفادار صارفین کے اعتماد کو کیسے بحال کرتا ہے۔
ہزاروں صارفین کی جانب سے یہ شکایات سامنے آئی ہیں کہ ایپل انٹیلیجنس (Apple Intelligence) کے جدید فیچرزیا تو ڈاؤن لوڈ ہی نہیں ہو رہا ہے
یا ڈاؤن لوڈ ہونے کے باوجود کام کرنے سے قاصر ہیں
یہ بگ سیریز کے تمام ماڈلز میں رپورٹ ہوا ہے، جس نے نئے خریداروں کو مایوسی میں مبتلا کر دیا ہے۔ایپل انتظامیہ نے ان شکایات کا نوٹس لے لیا ہے اور یہ تصدیق کی ہے کہ یہ ایک سافٹ ویئر بگ ہے جسے آئندہ آنے والے اپ ڈیٹ کے ذریعے جلد حل کیا جائے گا۔
تاہم، فی الحال کمپنی نے کوئی حتمی تاریخ نہیں دی، جس سے صارفین میں بےچینی بڑھ گئی ہے۔
