فرانس کے ٹیک انٹرپرینیور ڈیگوبرٹ رینوف نے اپنی شادی کے اخراجات پورے کرنے کے لیے ایک نہایت منفرد اور تخلیقی طریقہ اپنایا۔ معاشی مشکلات کے پیش نظر، اس نوجوان نے فیصلہ کیا کہ اپنی شادی کے سوٹ کو اشتہاری پلیٹ فارم میں بدل دے۔
ڈیگوبرٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا کہ وہ اپنی جیکٹ پر مختلف کمپنیوں کے لوگوز لگانے کے لیے جگہ فروخت کر رہا ہے۔ حیرت انگیز طور پر، درجنوں اسٹارٹ اپس نے اس پیشکش میں دلچسپی ظاہر کی اور 26 مختلف کمپنیوں نے اپنی اشتہاراتی جگہ خرید لی۔ اس اقدام سے اس نے تقریباً 10 ہزار ڈالر جمع کر لیے، جو اس کی شادی کے تمام اخراجات کے لیے کافی ثابت ہوئے۔
شادی کی تقریب میں ڈیگوبرٹ نے وہی جیکٹ پہنی، جس پر اسپانسر کمپنیوں کے لوگوز نمایاں تھے۔ مہمانوں نے مذاق میں کہا کہ وہ واقعی ایک چلتا پھرتا بل بورڈ لگ رہا تھا۔
میڈیا میں اس منفرد اقدام نے اسے فوری شہرت دلا دی، اور ایک بڑے اسٹارٹ اپ نے اسے اپنی کمپنی میں ملازمت کی پیشکش بھی دی۔ ڈیگوبرٹ نے کہا میں مالی طور پر خالی تھا، لیکن اگر اپنی صلاحیتوں کوتخلیقی انداز میں پیش کیا جائے تو خواب حقیقت بن سکتے ہیں
یہ کہانی نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے کہ مشکلات میں بھی تخلیقی سوچ اور حوصلہ کے ذریعے بڑے مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔
