مشرقِ وسطیٰ میں سکیورٹی خدشات کے باعث فضائی سفر بھی متاثر ہونے لگا ہے اور اسی سلسلے میں لاہور سے دبئی جانے والی ایک پرواز کو دورانِ سفر واپس لوٹنا پڑا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے دبئی جانے والی Emirates کی پرواز نے پرواز بھرنے کے کچھ ہی وقت بعد واپس لاہور کا رخ کر لیا۔ پرواز میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے جنہیں بعد میں ایئرپورٹ پر اتار دیا گیا۔
دوسری جانب Dubai کے حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملہ ہوا جس میں ایندھن کے ایک ٹینک کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام کے مطابق ٹینک میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا اور اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
دبئی میڈیا آفس کے مطابق احتیاطی اقدام کے طور پر Dubai Civil Aviation Authority نے عارضی طور پر دبئی ایئرپورٹ سے آنے اور جانے والی پروازیں معطل کر دی تھیں تاکہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے اور مسافروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کو کنٹرول میں لے لیا گیا ہے اور حفاظتی اقدامات کے بعد پروازوں کی بحالی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا
