امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی ٹیک کمپنیوں پر عائد ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو بھاری ٹیرف عائد کیے جا سکتے ہیں۔
برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی جانب سے امریکی ٹیک کمپنیوں پر لگایا گیا ڈیجیٹل سروس ٹیکس غیر منصفانہ ہے۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر اس ٹیکس کو ختم نہیں کرتے تو امریکا جوابی اقدام کے طور پر ٹیرف عائد کرے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اپنی کمپنیوں کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کرے گا اور کسی بھی امتیازی ٹیکس پالیسی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
انٹرویو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں روس کو جی 20 سربراہی اجلاس میں دعوت نامے کے بارے میں تفصیلات معلوم نہیں، تاہم اگر روسی صدر اجلاس میں شریک ہوتے ہیں تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہو سکتی ہے، البتہ اس میں شرکت یقینی نہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا اور برطانیہ کے درمیان ڈیجیٹل ٹیکس کے معاملے پر یہ تنازع تجارتی تعلقات میں کشیدگی کا سبب بن سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی معیشت پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے

Add A Comment