سعودی پریس ایجنسی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نے اتوار کے روز یونانی وزیرِ اعظم کریا کوس میتسوتاکیس کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ٹیلی فون پر بات کرنے کا مقصد اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
ذرائع کے مطابق بات چیت کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تنازعات کو تحمل اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور معاملات کے تناؤ میں کمی لانے پر بھی زور دیا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ فون کال اسرائیل اور ایران کے درمیان ٹیٹ فار ٹاٹ سٹرائیکس کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سامنے آئی ہے۔
اسرائیل اور ایران کشیدگی کو ختم کرنے پر بہت سےممالک نے زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور ایران مزید کشیدگی سے گریز کریں۔تا کہ وسیع پیمانے پر علاقائی تصادم کے خدشات کو کم کیا جا سکے اور تازہ ترین بھڑکتی ہوئی کشیدگی پر قابو پایا کا سکے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اسرائیل اور ایران کشیدگی کے خاتمے کے لیے فون کال پر اپنے نیک خیالات کا اظہار کیا اور کشیدگی کو ختم کرنے پر زور دیا۔
