امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف جاری مقدمے پر شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کے خلاف جاری مقدمہ پر بہت افسوس ہوا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ نے جیسے اسرائیل کو بچایا ہے ویسے ہی نیتن یاہو کو بھی بچا لے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز "ٹروتھ سوشل” پر لکھا کہ مجھے یہ جان کر بہت افسوس ہوا کہ اسرائیل جو اپنی تاریخ کے عظیم ترین لمحات میں سے ایک گزرا ہے۔ جس کی قیادت نیتن یاہو کر رہے ہیں۔ اُن کے خلاف بھی مہم جاری رکھے ہوئے ہے جو نہایت ہی احمقانہ حرکت ہے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو جنگ عظیم کے وقت کے وزیر اعظم ہیں۔ نیتن یاہو اس وقت کےایک عظیم اور بہادر انسان ہیں۔اگر اُن کی جگہ کوئی اور ہوتا تو اس کو کافی نقصان اٹھانا پڑتا نیتن یاہو عظیم جنگجو رہے ہیں قوم اُن کی خدمات کو فراموش نہیں کر سکتی۔ لہٰذا تاریخ اُن کو سنہری الفاظ میں یاد رکھے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ بات سچ ہے کہ ہم اسرائیل کی بقاء کے لئے لڑ رہے تھے لیکن نیتن یاہو پر ہونے والا مقدمہ سیاسی انتظام پر مبنی ہے. اسرائیلی وزیر اعظم ایک عظیم عہدے پر فائز ہیں اس کے باوجود وہ مقدمات کی زد میں ہیں یہ سراسر نا انصافی ہے۔جیسے وہ 2020 سے جھیل رہے ہیں. سیاسی بنیاد پر لگائے گئے الزامات میں سیگار، بگز بنی اور دیگر کئی الزامات شامل ہیں۔جن کا مقصد ان کو نقصان پہنچانا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایک ایسا انسان جس نے اسرائیل کے لیے اتنا کچھ کیا ہو اس پر اس قسم کی مہم جاری کرنا مناسب نہیں ہے۔وہ اس سے بہتر کے حقدار ہیں۔
لہٰذا اُن کو تمام مقدمات سےبری کرنا چاہیے اور ان کو معاف کر دینا چاہیے۔
یاد رہے کہ امریکہ نے اسرائیل کو بچایا تھا،تو اب نیتن یاہو کو بھی امریکہ ہی بچائے گا ۔لہٰذا نیتن یاہو کو تمام الزامات سے آزاد کر دیا جائے نیتن یاہو ایک ایسے قومی ہیرو ہے جس نے امریکی صدر کے ساتھ مل کر کام کیا ہو جس نے اپنی ریاست کے لیے کئی غير معمولی خدمات انجام دی ہوں
