سوشل میڈیا دنیا ایک باہمت آواز سے محروم ہو گئی۔ معروف انفلوئنسر ٹینر مارٹن، جو نومبر 2020 سے بڑی آنت کے اسٹیج 4 کینسر سے لڑ رہے تھے، بالآخر پانچ سالہ طویل اور بہادرانہ جدوجہد کے بعد انتقال کر گئے۔
ان کی موت کے بعد ان کی اہلیہ نے ٹینر کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک جذباتی اور سوچ انگیز ویڈیو شیئر کی، جو خود ٹینر مارٹن نے اپنی موت سے پہلے ریکارڈ کی تھی۔ ویڈیو میں وہ کہتے ہیں:
اگر آپ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ میں مرچکا ہوں۔ٹینر نے اعتراف کیا کہ زندگی ان کے لیے آسان نہیں تھی، مگر انہوں نے ہر لمحے کو محبت، مزاح اور حوصلے سے جیا۔ وہ کہتے ہیں
زندگی ایک شاندار چیز ہے، میں نے اس کا بھرپور لطف اٹھایا،انہوں نے ویڈیو ریکارڈ کرنے کا مقصد یہ بتایا کہ وہ اپنے خیالات اور احساسات کو اپنی موت کے بعد بھی دنیا تک پہنچانا چاہتے ہیں اور اپنے چاہنے والوں کے لیے ایک مستقل پیغامِ امید چھوڑنا چاہتے ہیں۔ ٹینر نے اپنی بات کا اختتام ان الفاظ پر کیا
مجھے یقین ہے کہ اس جہاں کے بعد بھی کچھ ہے۔ٹینر مارٹن کی آخری ویڈیو نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو جذباتی کر دیا، جہاں ان کے مداح نہ صرف ان کی جرات کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ موت کو قبول کرنے کے ان کے حوصلے اور انداز کو ایک روحانی پیغام تصور کر رہے ہیں
