تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں اچانک زمین بیٹھنے سے ایک دیوہیکل گڑھا نمودار ہوگیا جس نے شہر کی زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ یہ خطرناک گڑھا فاجیرا ہسپتال کے سامنے اس وقت ظاہر ہوا جب زیر زمین میٹرو پراجیکٹ کے دوران نکالی گئی مٹی پھسل کر اس مقام پر جمع ہوگئی۔ حکام کے مطابق گڑھے کی گہرائی تقریباً 50 میٹر اور رقبہ لگ بھگ 900 مربع میٹر ہے، جس نے نہ صرف ٹریفک کے نظام کو درہم برہم کر دیا بلکہ پانی اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔
وزیر اعظم انوتین شارنویر اکول نے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کا واقعہ پیش نہیں آیا۔ دوسری جانب بینکاک کے گورنر چادچارت ستتپُنٹ نے بتایا کہ علاقے میں ایک پائپ پھٹنے کے باعث مزید مشکلات پیدا ہوئیں، جس کی وجہ سے قریبی رہائشیوں کو حفاظتی اقدامات کے تحت منتقل کرنا پڑا۔
فاجیرا ہسپتال انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر اعلان کیا کہ مسئلے کے حل تک مریضوں کو عارضی طور پر داخل نہیں کیا جائے گا۔ اگرچہ ہسپتال کا عملہ مکمل طور پر محفوظ ہے، لیکن قریبی پولیس اسٹیشن کو ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر خالی کرا لیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک آہستہ آہستہ زمین میں دھنس رہی ہے، نالے کے پائپ پھٹنے سے پانی بہہ رہا ہے اور بجلی کے کھمبے بھی گر رہے ہیں۔
حکام نے گزشتہ روز دوپہر اعلان کیا کہ انہوں نے زمین کو مزید سرکنے سے روکنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ گڑھے کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے علاقے پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہ
