برطانیہ میں سمر ٹائم کا اختتام ہو گیا ہے اور آج شب سے ونٹر ٹائم (Winter Time) لندن:کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جائیں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب دو بجتے ہی گھڑیوں کو ایک بجا دیا جائے گا، جس سے شہریوں کو ایک گھنٹہ زائد نیند کا موقع ملے گا۔
وقت میں یہ تبدیلی ہر سال کی طرح سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے کی جاتی ہے تاکہ سردیوں کے مختصر دنوں میں روشنی دیر تک میسر رہے۔
یہ ونٹر ٹائم آئندہ برس 29 مارچ تک جاری رہے گا، جس کے بعد موسمِ بہار کے آغاز پر گھڑیاں دوبارہ ایک گھنٹہ آگے کر دی جائیں گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل آلات جیسے اسمارٹ فونز، لیپ ٹاپس اور کمپیوٹرز میں وقت خودکار طور پر درست ہو جائے گا، تاہم گاڑیوں، دیواری گھڑیوں اور بازو کی گھڑیوں میں وقت دستی طور پر درست کرنا پڑے گا۔
رپورٹس کے مطابق لندن میں گھڑیوں کے ایک گھنٹہ پیچھے ہونے سے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق اب چار کے بجائے پانچ گھنٹے کا ہو گیا ہے۔
یہ تبدیلی ہر سال برطانوی عوام کے روزمرہ معمولات پر اثرانداز ہوتی ہے، جب کہ کاروباری اور بین الاقوامی روابط رکھنے والے افراد کو اپنے شیڈول میں بھی معمولی رد و بدل کرنا پڑتا ہے۔
