دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل (Apple) نے اپنے نئے ماڈل آئی فون ائیر (iPhone Air) کیلیفورنیا :کی متوقع فروخت میں کمی کے بعد آئندہ برس اس کی پیداوار کم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کے معتبر تجزیہ کار منگ چی کیو (Ming-Chi Kuo) نے انکشاف کیا ہے کہ کمپنی 2026 کی پہلی سہ ماہی تک آئی فون ائیر کی تیاری میں تقریباً 80 فیصد کمی کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
ایپل نے رواں برس ستمبر میں آئی فون ائیر متعارف کرایا تھا، جسے کمپنی کی تاریخ کا سب سے پتلا فون قرار دیا گیا۔ صرف 5.6 ملی میٹر موٹے اس ماڈل نے ابتدائی طور پر صارفین اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ ضرور حاصل کی، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اس کی مارکیٹ ڈیمانڈ توقعات سے کہیں کم رہی۔
ذرائع کے مطابق آئی فون ائیر کی کم فروخت نے کمپنی کو اپنی پیداواری حکمتِ عملی پر نظرثانی کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
تجزیہ کار منگ چی کیو کے مطابق کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ 2025 کے آخر تک ان پرزوں کی فراہمی بند کر دی جائے گی جن کی تیاری یا دستیابی میں زیادہ وقت لگتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی فون ائیر کے جدید مگر مہنگے ڈیزائن، محدود نئے فیچرز اور مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی مقابلے کی فضا نے اس کی طلب پر منفی اثر ڈالا ہے۔ٹیکنالوجی مبصرین کے مطابق ایپل کی یہ پالیسی تبدیلی اس بات کا عندیہ دیتی ہے کہ کمپنی اب اپنے آئندہ ماڈلز میں زیادہ عملی خصوصیات اور قیمت کے توازن پر توجہ دے گی تاکہ صارفین کا اعتماد دوبارہ حاصل کیا جا سکے
