اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی نئی تقرری کو بے حد مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بہتر اور کوئی نہیں ہو سکتا تھا۔ برطانیہ سے وطن واپسی کے لیے ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی قیادت پاک بھارت جنگ میں بخوبی دکھائی، اور ان سے زیادہ اس عہدے کے لیے حقدار کوئی نہیں تھا۔
مریم نواز نے ججز کے استعفوں کے معاملے پر بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضمیر پہلے کیوں نہیں جاگے جب نواز شریف، مجھے اور دیگر کو غلط سزائیں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی ضمیر ہے، انصاف کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا، لیکن میں نے کسی سے کوئی انتقام نہیں لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اکانومسٹ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا اس رپورٹ سے آگاہ ہے اور اس میں کسی قسم کی شک کی گنجائش نہیں ہے۔
مریم نواز نے COP30 میں پنجاب کے گراؤنڈ بریکنگ پروجیکٹس کے حوالے سے کہا کہ وہ پیش کیے گئے منصوبے ترقی کےنئےباب کاآغاز کریں گے،اوراوورسیزپاکستانیوں کے قبضوں کے مسائل اب چند ہفتوں میں حل ہو جائیں گے۔
انہوں نےمزیدکہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ بینظیر بھٹو کے درجات بلند کرے، اور میری یہی پہچان ہے کہ میں مریم نواز ہوں، جو عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی کے لیے کوشاں رہتی ہوں۔
