دبئی کے آسمان میں ہوا میں گھومتا ہوا بھارتی تیجس فائٹر جیٹ جب اچانک کنٹرول کھو بیٹھا تو چند سیکنڈ بعد آسمان سے زمین تک صرف آگ، دھواں اور چیخوں کی بازگشت باقی رہ گئی۔ یہ حادثہ صرف ایک طیارے کا نہیں تھایہ بھارت کی دفاعی صنعت کے لیے ایک تاریخی جھٹکا بن گیا۔
حادثے میں پائلٹ ونگ کمانڈر وکرم سنگھ جان سے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے نیچے آیا، رن وے سے ٹکرایا اور لمحوں میں شعلوں میں لپٹ گیا۔ بھارتی فضائیہ نے بھی پائلٹ کی شہادت اور حادثے کی تحقیقات شروع ہونے کی تصدیق کر دی۔
لیکن اصل دھماکہ توبعدمیں ہوا،آرمینیانےڈیل واپس لےلی،12تیجس طیاروں کی 1.2 ارب ڈالرکی خریداری منسوخ کردی
غیرملکی میڈیا کےمطابق دبئی حادثےکےبعد آرمینیا نےفوراً حفاظتی خدشات کی بنیاد پر تیجس طیاروں کی خریداری سے انکار کر دیا۔ یہ وہی ڈیل تھی جسے بھارت اپنی بڑی دفاعی کامیابی قرار دے رہا تھا۔
شیئرمارکیٹ میں بھی زلزلہ،ہندوستان ایروناٹکس کے شیئرزگرگئے
جیسے ہی حادثے کی خبر پھیلی، تیجس تیار کرنے والی کمپنی ہندوستان ایروناٹکس (HAL) کے شیئرز میں 2.62% کمی آگئی۔ دفاعی تجزیہ کار اسے بھارت کے لیے بڑا ساکھ کا نقصان قرار دے رہے ہیں۔
پہلے سےہی بدنام تکنیکی مسائل،اب حادثے نےمزیدپول کھول دیا
ایئر شو سے چند گھنٹے پہلے ہی تیجس کے آئل لیک کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھیں۔ صارفین اسے ’’تماشہ‘‘ قرار دے رہے تھے۔ باوجود اس کے طیارے کو شو میں شامل کرنے کا فیصلہ بڑا سوالیہ نشان بن کر سامنے آیا۔
یہ حادثہ تیجس کے ریکارڈ پر ایک اوردھبہ ہےکیونکہ 2015 میں بھارتی فضائیہ میں شامل ہونے کے بعد یہ طیارہ دوسری بار گر کر تباہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے اسے راجستھان میں تربیتی پرواز کے دوران حادثہ پیش آچکا ہے۔
ایئرشوعارضی طورپرمعطل دبئی میں سنسنی پھیل گئی
حادثے کےبعددبئی ایئرشوکچھ وقت کےلیےروک دیاگیا۔ بین الاقوامی وفود،میڈیا اور ماہرین سکتہ میں آگئے۔ ہرطرف دھواں، ملبہ اوربھارتی وفد پرچھائی شرمندگی کےسائےنظر آئے۔
