حج آپریشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اورمکمل طورپر ڈیجیٹل بنانے کے لیے وزارت مذہبی امور اور وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ اس اہم پیش رفت کا مقصد حج انتظامات کو شفاف، تیز رفتار اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا ہے۔
پاک حج موبائل ایپ جدت سےبھرپورہے،ایم او یو کے تحت پاک حج موبائل ایپ کو مزید مؤثر، محفوظ اور صارف دوست بنایا جائے گا تاکہ عازمین حج کو درخواست، معلومات، رہائش، پروازوں اور دیگر سہولیات سے متعلق تمام تفصیلات ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں۔ حکام کے مطابق ڈیجیٹل اپ گریڈیشن سے غیر ضروری تاخیر اور انسانی غلطیوں کا خاتمہ ممکن ہوگا۔
شفاف اورسہل نظام کی جانب پیش رفت ہوئی ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق حج آپریشن کو مزید شفاف اور سہل بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے عازمین کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی اور انتظامی امور میں تیزی آئے گی
انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف بدعنوانی کے امکانات کم ہوں گے بلکہ عالمی معیار کے اہداف کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔
اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا اعلان کیاہےوفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے اعلان کیا کہ آئندہ سال سے حج درخواست سے لے کر وطن واپسی تک مکمل اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹل نظام نافذ کیا جائے گا۔
ان کے مطابق درخواست گزاروں کے لیے ایک سادہ اور آسان فہم آن لائن حج پورٹل بھی قائم کیا جائے گا، جہاں رجسٹریشن، ادائیگی، ٹریکنگ اور شکایات کے اندراج سمیت تمام سہولیات ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی۔
عازمین کے لیے سہولتوں میں اضافہ کردیاگیاہےحکام کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن سے عازمین حج کو بروقت معلومات کی فراہمی، شفاف قرعہ اندازی، آن لائن ادائیگی اور سفری شیڈول کی آسان رسائی ممکن ہو گی۔ اس اقدام کو پاکستان میں حج انتظامات کے نظام میں ایک بڑی اصلاح قرار دیا جا رہا ہے
