اسلام آباد کےمعروف سرکاری ادارے Pakistan Institute of Medical Sciencesپمزکی انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے حالیہ طبی معائنے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس کے مطابق ان کی آنکھوں کی صحت میں واضح بہتری دیکھی گئی ہے اور مجموعی طبی حالت مستحکم قرار دی گئی ہے۔
پمز انتظامیہ کے مطابق تشکیل دیے گئے میڈیکل بورڈ میں ممتاز ماہرینِ امراضِ چشم پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پروفیسر ڈاکٹر ایم عارف خان شامل تھے، جنہوں نے بانی کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن کےبعد فالو اپ معائنہ جاری رہے گا،بیان کے مطابق یہ معائنہ آنکھ میں دی گئی اینٹی وی ای جی ایف (Anti-VEGF) کی دوسری انجیکشن ڈوز کے فالو اپ کے طور پر کیا گیا۔ اس دوران متعدد جدید اور حساس ٹیسٹ انجام دیے گئے جن میں شامل تھے،بصری صلاحیت (Visual Acuity) کا جائزہ،فنڈوسکوپی معائنہ،سلٹ لیمپ ٹیسٹ ،آپٹیکل کوہرنس ٹوموگرافی (OCT) شامل تھے۔
میڈیکل بورڈ کے مطابق ان تمام ٹیسٹوں کے نتائج حوصلہ افزا رہے اور بینائی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔صحت کی صورتحال مستحکم، ہدایات جاری رکھنے کی سفارش کی گئی ہے،میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بانی کی مجموعی صحت کی صورتحال مستحکم ہے اور کسی ہنگامی یا تشویشناک مسئلے کی نشاندہی نہیں ہوئی۔
بورڈ نے آئندہ نگہداشت اور علاج کے لیے پہلے سے طے شدہ ہدایات پر عمل جاری رکھنے کی سفارش کی ہے تاکہ آنکھوں کی حالت مزید بہتر ہو سکے اور طویل مدتی نتائج مثبت رہیں۔پمز انتظامیہ نے واضح کیا کہ معائنے کے دوران بانی کے مکمل طبی ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تمام طبی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے رپورٹ مرتب کی گئی۔
میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق بانی کی آنکھوں کی صحت تسلی بخش انداز میں بہتر ہو رہی ہے، جو آئندہ علاج کے لیے مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
