سری لنکا کے جنوبی ساحل کے قریب ایران کی بحریہ کا ایک جدید جنگی جہاز آئی آر آئی ایس دینا (IRIS Dena) حادثے کا شکار ہو کر سمندر میں ڈوب گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 80 اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ جہاز ایران کی بحریہ کے 86 ویں بیڑے کا حصہ تھا اور جدید میزائلوں اور بھاری ہتھیاروں سے لیس تھا۔ جہاز کی لمبائی تقریباً 95 میٹر جبکہ اس کا وزن 1500 ٹن بتایا جاتا ہے، اور اس پر 76 ایم ایم فجر نیول گن، 27 ایم ایم نیول گن اور 30 ایم ایم خودکار ہتھیار نصب تھے جو اسے ایران کے اہم جنگی بحری پلیٹ فارمز میں شامل کرتے تھے۔
سری لنکن وزیر خارجہ کے مطابق حادثے کے بعد جہاز سے ہنگامی سگنل موصول ہوئے جس کے فوراً بعد سمندر میں سرچ اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ امدادی ٹیموں اور بحری اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر عملے کو بچانے کی کوشش کی، تاہم خراب سمندری حالات کے باعث کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں۔
بھارتی بحریہ کے مطابق ایرانی جنگی جہاز آئی آر آئی ایس دینا خطے میں ہونے والی بین الاقوامی بحری مشق IRF and MILAN 2026 میں شرکت کے لیے موجود تھا۔ یہ مشق خطے کی اہم بحری سرگرمیوں میں شمار کی جاتی ہے جس میں مختلف ممالک کی بحری افواج شریک ہو کر مشترکہ آپریشنز اور سمندری سکیورٹی کے حوالے سے تربیت حاصل کرتی ہیں۔
حکام کے مطابق حادثے کی اصل وجوہات فوری طور پر واضح نہیں ہو سکیں تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ جہاز کے ڈوبنے کی وجہ تکنیکی خرابی تھی، خراب سمندری حالات تھے یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ کارفرما ہے
د
