راولپنڈی: بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں کی ملاقات جیل کے اجتماعی کمرے میں ہوئی جو تقریباً تیس منٹ تک جاری رہی۔
ملاقات کے دوران عمران خان کی آنکھ کے علاج اور مجموعی صحت سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات اور اپیلوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، جس میں آئندہ قانونی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔
مقررہ وقت مکمل ہونے کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کو واپس ان کے الگ الگ حراستی کمروں میں منتقل کر دیا گیا

Add A Comment