راولپنڈی: والد کے قُل کی دعا کے دوران ہونے والے جھگڑے میں ایک نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ واقعہ تھانہ سول لائن کے علاقے ڈھوک چراغ الدین میں پیش آیا، جہاں افسوسناک طور پر سوگ کی محفل خونریز تصادم میں بدل گئی۔
پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران ملزم نے تیز دھار آلے سے وار کر کے نوجوان کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھگڑا معمولی نوعیت کے تنازع سے شروع ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے

Add A Comment