افغانستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں کل عیدالفطر منائی جائے گی۔
افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان کی اعلیٰ عدالت نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو عیدالفطر کا پہلا دن ہوگا۔
اعلیٰ عدالت کے مطابق صوبہ فراہ، ہلمند اور غور میں متعدد افراد نے شوال کا چاند دیکھنے کی شہادت دی، جسے باقاعدہ جانچ پڑتال کے بعد قابلِ قبول قرار دے دیا گیا ہے۔
اس اعلان کے بعد افغانستان بھر میں عید کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور شہری مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ اس تہوار کو منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
