اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
رپورٹس کے مطابق مظفرآباد،سکردو، دیامر، راولپنڈی، مری، ٹیکسلا اور حسن ابدال سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے علاقوں لوئر دیر، کوہاٹ، سوات، صوابی، شبقدر اور پاڑاچنار میں بھی زمین لرز اٹھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 190 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکزہندوکش کاعلاقہ بتایا گیا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ کئی مقامات پر لوگ کھلے مقامات پر جمع ہو گئے اور محفوظ جگہوں کا رخ کیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ہندوکش کا علاقہ زلزلوں کے حوالے سے حساس سمجھا جاتا ہے اور یہاں آنے والے زلزلوں کے اثرات پاکستان کے مختلف حصوں میں بھی محسوس کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
Add A Comment