بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق متنازع بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
راہول گاندھی نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگیں ہمیشہ انسانیت کے لیے المیہ ثابت ہوتی ہیں اور آج بھی دنیا اسی حقیقت کا سامنا کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہذب دنیا میں ایسی زبان یا اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں جو کسی تہذیب کے خاتمے کی بات کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی صورت میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا، کیونکہ اس کے نتائج پوری انسانیت کے لیے تباہ کن ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایسی صورتحال نہیں چاہتے، مگر اس کا امکان موجود ہے، جبکہ انہوں نے ایران میں “رجیم چینج” کا دعویٰ بھی کیا تھا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی رہنماؤں کی جانب سے اس طرح کے بیانات پر ردعمل اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایران تنازع اب عالمی سیاسی و سفارتی بحث کا مرکز بنتا جا رہا ہے

Add A Comment