ڈونلڈ ٹرمپ ایران جنگ کے معاملے پر نیٹو کے بعض رکن ممالک کے خلاف سخت اقدامات پر غور کر رہے ہیں، جنہوں نے اس تنازع میں امریکا کی حمایت نہیں کی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ایسے نیٹو ممالک سے امریکا کے فوجیوں کو واپس بلانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جو ایران کے خلاف جاری کارروائیوں میں غیر معاون رہے ہیں۔
امریکی جریدے کے مطابق اس کے برعکس ان ممالک میں امریکی فوجی موجودگی بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے، جنہوں نے ایران جنگ میں امریکا کا ساتھ دیا ہے، تاکہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ممکنہ پالیسی کے تحت اسپین اور جرمنی میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو بند یا محدود کرنے کے آپشنز بھی زیر غور ہیں، جو نیٹو اتحاد کے اندر ایک بڑی پالیسی تبدیلی ثابت ہو سکتی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ منصوبہ عملی شکل اختیار کرتا ہے تو اس سے نہ صرف نیٹو کے اندر اختلافات بڑھ سکتے ہیں بلکہ یورپ اور امریکا کے تعلقات پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوں گے، جبکہ عالمی سکیورٹی صورتحال میں بھی اہم تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔
ڑ
