ملکی تاریخ میں پہلی بار پاور سیکٹر کے اہلکاروں کو دیے جانے والے فری یونٹس ختم کر دیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ فری یونٹس کی سہولت کا خاتمہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے اب پورا کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم اور تاریخی فیصلہ ہے جس کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہے، اور اس اقدام سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی راہ مزید ہموار ہوگی۔
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ حکومت ہر وہ اقدام کرے گی جو ملک اور عوام کی بہتری کے لیے ضروری ہوگا، اور توانائی کے نظام میں شفافیت اور بہتری کے لیے اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
