پاکستان تحریک انصاف نے دو مئی کو لاہور کے تاریخی مقام مینارپاکستان پر ایک بڑے عوامی اجتماع کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے، جس کے لیے باقاعدہ طور پر ضلعی انتظامیہ سے اجازت طلب کر لی گئی ہے۔
پی ٹی آئی لاہور کے صدر میاں اکرم عثمان نے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پارٹی کو گریٹراقبال پارک میں جلسے کی اجازت دی جائے تاکہ سیاسی سرگرمیوں کو منظم انداز میں جاری رکھا جا سکے۔
درخواست میں سکیورٹی اور انتظامی امور کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے، جبکہ ممکنہ طور پر بڑی تعداد میں کارکنان کی شرکت متوقع ہے، جس کے پیش نظر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اہم اجتماع سے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پارٹی کی مرکزی قیادت خطاب کرے گی، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر اہم اعلانات متوقع ہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مینارِ پاکستان کا انتخاب محض ایک مقام نہیں بلکہ ایک علامتی اہمیت رکھتا ہے، اور اس اجتماع کو تحریک انصاف کی جانب سے اپنی سیاسی قوت کے بھرپور اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے ملکی سیاست میں نئی ہلچل پیدا ہونے کا امکان ہے

یہ بھی پڑھیں
Add A Comment