ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یو اے ای کی بیٹنگ لائن بھارتی باؤلرز کے سامنے مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف 57 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
بھارتی کپتان شبمن گل نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، جو ایک بہترین فیصلہ ثابت ہوا۔ یو اے ای کی جانب سے علیشان شرافو نے 22 اور کپتان محمد وسیم نے 19 رنز بنائے جبکہ کوئی دوسرا کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شیوام دوبے نے 3 شکار کیے۔
جواب میں بھارت نے 58 رنز کا ہدف صرف 4.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوپنر ابیشیک شرما نے 30 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جبکہ شبمن گل 20 اور سوریاکمار یادیو 7 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
ایونٹ کے پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دی تھی، اور اب بھارت کی یہ جیت ٹورنامنٹ میں ان کے عزائم کا اعلان ہے
