ایران کی فٹبال فیڈریشن نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنے عالمی کپ کے میچز امریکا کے بجائے میکسیکو منتقل کرنے کے لیے مذاکرات شروع کر دیے
ایرانی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے حالیہ بیان کے بعد ٹیم کی سیکیورٹی پر سنگین خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکا ایرانی ٹیم کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکتا تو ٹیم وہاں سفر نہیں کرے گی، اسی لیے میچز کو میکسیکو منتقل کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ آئندہ فٹبال عالمی کپ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہونا ہے، جہاں ایران کے میچز لاس اینجلس اور سیئٹل میں شیڈول ہیں۔
ایرانی وزیر کھیل نے بھی موجودہ کشیدہ حالات کے پیشِ نظر کہا تھا کہ ٹیم کی شرکت مشکل ہو سکتی ہے، خاص طور پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے تہران پر حملوں کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔
تاہم ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے کہا ہے کہ انہیں ایران کی جانب سے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کی کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی اور فی الحال ایرانی ٹیم کی شرکت برقرار ہے۔
اس معاملے پر فیفا کی جانب سے ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا

Add A Comment